21 فروری 2012 - 20:30

ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان رامین مہمان پرست نے مسجدالاقصی پرصہیونی ریاست کی یلغار اورنمازیوں پرتشدد کی مذمت کی ہے۔

ابنا: رامین مہمان پرست نے صہیونی ریاست کےاس اقدام کی مذمت کرتےہوئے ملت فلسطین اورقبلہ اول بیت المقدس کےدفاع کےسلسلےمیں مسلمانوں اوراسلامی حکومتوں کےدرمیان مزید یکجہتی کامطالبہ کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نے مزید کہاکہ توقع ہے کہ اسلامی ممالک اور اسلامی حکومتيں اپنی تمام صلاحیتوں کو برو‎ے کار لا کر غاصب صہیونی ریاست کےاس طرح کےاقدامات کی مذمت کرتےہوئے فلسطینی عوام کےحقوق کی بحالی اور بیت المقدس نیز مسجد الاقصی کےاسلامی تشخص کی حفاظت کےلئے قدم اٹھائيں گی۔

ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نے بین الاقوامی اداروں بالخصوص انسانی حقوق کےسلسلےمیں فعال تنظیموں سےمطالبہ کیاکہ اپنی ذمہ داریوں کامزید احساس کرتےہوئے فلسطینی عوام کےحقوق کی پامالی روکنے کےلئے قدم اٹھائيں اورمقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاست کےتشدد آمیزاقدامات کی مذمت کریں۔

صہیونی فوجیوں نے مسجدالاقصی کےصحن میں گھس کر فلسطینیوں کوتشدد کانشانہ بنایا۔گذشتہ دنوں میں بھی انتہاپسند صہیونیوں نے صہیونی کالونیوں کےباشندوں سےمطالبہ کیاکہ مسجدالاقصی میں جمع ہوکر اس مقدس مقام پرحملہ کریں۔........

/169